سندھ ہائیکورٹ کا صوبے کے 32 اضلاع میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا حکم

May 17, 2024 | 11:12:AM
سندھ ہائیکورٹ کا صوبے کے 32 اضلاع میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز جمیل)سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کو صوبے کے 32 اضلاع میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا حکم دے دیا۔

عوامی مقامات پر پبلک ٹوائلٹس کی عدم تعمیرات کی طارق منصور ایڈووکیٹ کی درخواست عدالت نے منظور کرلی، جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے کہا کہ پبلک ٹوائلٹس تعمیر نہ کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے سے خواتین، بچوں اور معذور افراد کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومت کو بس اسٹاپ، شاپنگ سینٹرز، پارکس، قبرستانوں اور دیگر مقامات پر ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا حکم دیا جائے۔

طارق منصور ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق سندھ حکومت سرکاری سطح پر پبلک ٹوائلٹس بنانے کی پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گوجرانوالہ :لڑائی جھگڑے پر 4افراد پر تیزاب پھینک دیا گیا

درخواست میں مزید استدعا کی گئی تھی کہ قانون کے مطابق حکومت پر عوامی ٹوائلٹس تعمیر کرنا ضروری ہے، پبلک ٹوائلٹس تعمیر نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 4 اور 19 کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے سندھ حکومت کو صوبے کے 32 اضلاع میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا حکم دے دیا۔