راکھی ساونت سرجری کا بتاتے ہوئے رو پڑیں

May 17, 2024 | 16:19:PM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ  راکھی ساونت  مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے رو پڑیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کو رواں ہفتے کے آغاز میں دل اور پیٹ میں درد کی شکایت پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا، متعدد طبی معائنوں کے بعد راکھی ساونت کے رحم میں رسولی کی تشخیص سامنے آئی تھی۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق راکھی ساونت میں 10 سینٹی میٹر کا ٹیومر موجود ہے جس کی اداکارہ  18 مئی کو سرجری کروانے جا رہی ہیں جبکہ حال ہی میں راکھی نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق نئی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ" وہ بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گی,"راکھی ساونت نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ" اُنہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہے اور ہفتے کے روز اُن کی سرجری کی جائے گی، ابھی وہ اپنی صحت کے بارے میں زیادہ بات کرنے کے قابل نہیں ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول واقعہ پرماہرہ خان سے معافی مانگ لی

راکھی ساونت نے کہا ہے کہ" وہ اپنی سرجری کے بعد مداحوں کو اپنا ٹیومر بھی دکھائیں گی۔"

مزیدخبریں