ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے دوبارہ مقرر، لارجر بنچ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24ںیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹیریان کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، لارجر بنچ بناکر بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے مقرر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چئیرمین عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال کی طویل مدت کے بعد سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں نیا لارجر بنچ تشکیل دے دیا ، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی بنچ کا حصہ تھے،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے اپنا فیصلہ اپ لوڈ کر دیا تھا،دو ججز نے اپنے فیصلے میں ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دیا تھا،چیف جسٹس آفس نے دو ججز کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر پریس ریلیز میں نیا بنچ تشکیل دینے کا کہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف کل اٹھائیں گے