غیر ملکی سرمایہ کاری میں 172فیصداضافہ

May 17, 2024 | 22:10:PM

(اشرف خان ) عدم استحکام کا شکار ملکی معیشت  سے تنگ  شہریوں کیلئے اچھی خبر ، گزشتہ سال کے مقابلے اپریل میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں172 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے35 کروڑ 88 لاکھ ڈالر ایک ماہ میں آئے،اپریل 2023 میں 13کروڑ19 لاکھ ڈالرسرمایہ کاری ہوئی،اپریل 2023کے مقابلے اپریل 24 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 172 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،مارچ 2024کے مقابلے اپریل میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 39 فیصد کا اضافہ ہوا،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 51 ماہ کے بعد 35 کروڑ 88 لاکھ ڈالر ایک ماہ میں آئے ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اپریل 23 کے 13.19کروڑ ڈالر کے مقابلے اپریل 24 میں 35.88کروڑ ڈالر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی ،چین سے 17.70 کرور ڈالر سرمایہ کاری آئی،پاور سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری 19.40 کرور ڈالر رہی،رواں مالی سال 10 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 46 کروڑ ڈالر رہی،گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1.35 ارب ڈالر تھی،رواں مالی سال 10 ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھ کر 65.93 کروڑ ڈالر رہی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے دوبارہ مقرر، لارجر بنچ تشکیل

مزیدخبریں