(24نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ سلیکٹیو جسٹس انصاف نہیں بد دیانتی ہوگی اور انصاف کا قتل کہلائے گا، منصف کا مزاج، پسند نا پسند، وقت اور موسم انصاف پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیے گئے اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ بانی پی ٹی آئی اور ان کی سرپرست عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ نے جو کچھ کیا وہ تاریخ کاسیاہ باب ہے،انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں ویڈیو حاضری دیکھی تو یاد آیا، نوازشریف کی مقروض تو ہماری معزز عدلیہ بھی ہے،خواجہ آصف نے کہا کہ جب مکافات عمل کی گرفت میں آئے ہیں تو نواز شریف پر پابندی یاد آئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے حقوق یاد رکھنے والی عدلیہ ماضی کے مظالم کا بھی ازالہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے دوبارہ مقرر، لارجر بنچ تشکیل