ورلڈکپ کے دوران اہم کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں شکست کے بعد دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کوئٹن ڈی کاک نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا ، جنوبی افریقہ نے 213 رنز کا ہدف دیا لیکن آسٹریلیا کیلئے اسے عبور کرنا انتہائی مشکل بنا دیا ، کینگروز نے بمشکل 47 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کیا اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔
مزید پڑھیں: سابق کپتان بابر اعظم بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے
ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ ڈی کاک اس ورلڈکپ میں دوسرے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
یاد رہے کہ کوئنٹن ڈی کاک کی جانب سے ورلڈکپ سے پہلے ہی اعلان کردیا گیا تھا۔