سہیل تنویر جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر کو قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ،وہ 2009 کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔
سہیل تنویر نے 2007 میں اپنے انٹرنیشنل کریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 2 ٹیسٹ 62 ون ڈے انٹرنیشنل اور 57 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر130 وکٹیں حاصل کیں اور 612 رنز سکور کئے۔
سہیل تنویر کا پہلا اسائنمنٹ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا انتخاب ہوگا جو آٹھ سے سترہ دسمبرتک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا جس کے بعد پاکستان انڈر 19 ٹیم تیرہ جنوری سے چار فروری تک سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔
سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ یہ تقرری ان کیلئے اعزاز ہے جس کیلئے وہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ ایک بہت اہم ذمہ داری ہے اور وہ اس چیلنج کیلئے تیار ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہناتھا کہ وہ ینگ ٹیلنٹ میں یقین رکھتے ہیں اور ان کا ارادہ ہے کہ کامیابی کیلئے گراس روٹ لیول سے انٹرنیشنل لیول تک ایک پاتھ وے تیار کیا جائے ہماری پہلی ذمہ داری انڈر 19 ایشیا کپ اور انڈر19 ورلڈ کپ کیلئے مضبوط ٹیم کی تشکیل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر خارجہ انتقال کر گئے