دھند اور سموگ، لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار،موٹروے بند

شہر میں بارش کا امکان نہیں : محکمہ موسمیات ، ہیوی ٹریفک کی پابندی کے اطلاق کو سوفیصد یقینی بنایاجائے گا: عمارہ اطہر

Nov 17, 2024 | 09:59:AM
دھند اور سموگ، لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار،موٹروے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افشاں رضوان،فاران یامین)لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیاجبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا پہلا نمبر ہے۔

شہر کی فضا بدستور آلودہ ،ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 358ریکارڈ کی گئی،سید مراتب علی روڈ 414،غازی روڈ انٹرچینج پر شرح 340،ڈی ایچ اے 287،یو ایم ٹی میں آلودگی کی شرح 284،سی ای پی آر آفس 501،انجینئرنگ سروس میں شرح 483 ریکارڈ کی گئی ،شہر میں سردی کی شدت  بھی بڑھنے لگی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ،کم سے کم درجہ حرارت 13ڈگری تک جانے کا امکان ہے ،شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکا ن نہیں۔

دوسری طرف  شہر میں دھند اور سموگ کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم ٹو ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی،لاہور اسلام آباد موٹر وے کو گزشتہ شب 9 بجے بند کیا گیا جبکہ موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندہے ۔ لاہور ،سیالکوٹ موٹروے کو رات 8 بج کر 15 منٹ پر بند کیا گیا۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان نے کہا کہ دھند ،سموگ کی کیفیت بہتر ہو نے پر موٹر وے کو کھول دیا جائیگا۔

ضرورپڑھیں:فحش ویڈیوز بنانے والوں سے زیادہ ان کو شیئر کرنےوالے سزا کے زیادہ حقدار ،مفتی عبدالقوی

حکومت پنجاب نے لاہور میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی عائدکردی ہے ، ایس پی سٹی منیر ہاشمی، سرکل افسران داخلی و خارجی راستوں پر موجودہیں جبکہ ڈی ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات ہے ۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ ہیوی ٹرانسپورٹ، خستہ حال، دھواں چھوڑتی گاڑیوں کوشہرمیں داخلےکی اجازت نہیں جبکہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیاں بھی شہر میں داخل نہیں ہو سکتیں، پٹرول، ادویات، خوردونوش،مسافر گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ملے گی ۔عمارہ اطہر نے کہا کہ پابندی کے اطلاق کو سوفیصد یقینی بنایاجائے گا،ٹرانسپورٹرز حکومتی احکامات کی پاسداری کریں۔