ایلون مسک کے سٹار شپ ٹیسٹ فلائٹ پر کیلے کا سٹیکر ، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیںگے

Nov 17, 2024 | 12:52:PM

(ویب ڈیسک)ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کے سٹار شپ کی ٹیسٹ فلائٹ کے لیے جو  سپیس کرافٹ تیار کیا گیا ہے اس پر کیلے کا اسٹیکر بھی چسپاں کیا گیا ہے جس کا وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

ایلون مسک کے سٹار شپ  19 نومبر کو ٹیسٹ فلائٹ کرنے والا ہے, اسپیس ایکس کے تحت یہ چھٹی آزمائشی پرواز ہے، یہ اسپیس کرافٹ کئی منفرد تجربے کرے گا، اِسے امریکی ریاست ٹیکساس کے بوکا چیکا لانچنگ پیڈ سے چھوڑا جانا ہے، اس پر جو اسٹیکر لگایا گیا ہے اس میں ایک کیلے کو کیلا پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ اسٹیکر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی بنانا فار اسکیل نامی میم کی طرف پُرلطف اشارہ ہے, یہ میم کسی بھی چیز کے اصل حجم کی نشاندہی کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اصل حجم کے سامنے دوسری چیز تو کیلے جیسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بادل برسیں گے یا نہیں ؟ موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

یہ میم اس تصور پر مبنی ہے کہ جہاں کسی بھی چیز کی پیمائش کے لیے موزوں چیزیں یا آلات نہ ہوں وہاں کیلا ایک اچھے اسٹینڈرڈ کا کام دے سکتا ہے۔

آزمائشی پرواز پر جانے والا راکٹ ایک بالائی اسٹیج (اسٹار شپ) اور بہت بڑے پہلے اسٹیج کےبوسٹر سپر ہیوی پر مشمل ہے، ان دونوں کو ملاکر راکٹ کی مجموعی بلند 122 میٹر ہے،سپیس ایکس نے پیمائش کے حوالے سے پُرلطف اشارے کے لیے کیلے کا اسٹیکر منتخب کیا۔

مزیدخبریں