نازیباویڈیوزبنانےوالے قانونی کارروائی کےلیے تیار رہیں،متھیرا

وائرل ہونےوالی ویڈیوزجعلی جو مجھے بدنام کرنے کے لیے اے آئی کی مدد سے بنائی گئیں 

Nov 17, 2024 | 13:11:PM

(ویب ڈیسک)معروف ماڈل،اداکارہ اورٹی وی میزبان متھیرا نے کہاہے کہ وائرل ہونے والی فحش ویڈیوز ان کی نہیں بلکہ جعلی ہیں جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہیں ۔

متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری اور اپنی ٹوئٹ میں وائرل ہونے والی ویڈیوز کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے انہیں بدنام کیا جا رہا ہے،سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی نامناسب ویڈیوز ان کی کردار کشی کرنے کے لیے بنائی گئیں جوانتہائی غلط بات ہے۔

متھیرا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی اس طرح کی بولڈ اور نامناسب ویڈیوز نہیں بنائیں اور وہ اس بات پر شدید صدمے اور دکھ کا شکار ہیں کہ لوگوں نے ان کی جعلی ویڈیوز بنا کر انہیں بدنام کیا،جعلی ویڈیوز پھیلانے والے انہیں بدنام کرنے کے لیے ایسی ویڈیوز نہ پھیلائیں۔

متھیرا نے ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اپنے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی انہیں خبردار کیا جنہوں ںے ان کی ویڈیوزپھیلائیں وہ قانونی کارروائیوں کے لیے تیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وراسٹائل اداکار شفیع محمد شاہ: سنجیدہ اور رعب دار کردار انکی پہچان تھے

واضح رہے کہ گزشتہ چند دن سے متھیرا کی مبینہ نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں انہیں نامناسب گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، متھیرا سے قبل ٹک ٹاکر امشا رحمٰن اورمناہل ملک کی فحش ویڈیوزبھی وائرل ہوئی تھیں۔

 

مزیدخبریں