(24 نیوز)چین اور امریکا کے منجمد تعلقات میں بہتری آنے لگی،چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر بائیڈن کے درمیان اہم ملاقات،چینی صدر نے کہا ہے کہ اختلافات ایک طرف رکھ کر امریکا سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی چن پنگ اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا ہے۔
ضرورپڑھیں:پنجاب حکومت نے مصنوعی بارش کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں
چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ اختلافات ایک طرف رکھ کر امریکا سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں،چین نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام کیلئے تیار ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ شی جن پنگ کے ساتھ ہمیشہ متفق نہیں رہے، تاہم چینی صدر سے بات چیت خوشگوار رہی۔