موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں کی طرح سندھ میں بھی شدیددھند اور سموگ چھائے رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے آج رات کے موسم کی صورتحال کے بارے میں کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ، پنجاب کے بعض مشرقی اضلاع میں سموگ اور ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے تاہم لاہور، قصور،اوکاڑہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال ، شیخوپورہ،ساہیوال ، فیصل آباد، بہاولپور ،ملتان، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور ہلکی دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ، بھارت سب سے آگے، لاہور کا دوسرا، قاہرہ کا تیسرا نمبر
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں کشمور،سکھر، لاڑکانہ اور گردونواح میں ہلکی دُھند پڑنے کاامکان ظاہر کیا ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07اورکلام میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دھند اورسموگ کے باعث حد نگاہ کم،پروازوں کا شیڈول متاثر