لیسکو کے تمام افسران و ملازمین نے رشوت ستانی کے خاتمہ کیلئےحلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا) چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے رشوت ستانی کے خاتمہ کے لئے فنکشنل ہیڈز سمیت تمام لیسکو افسران و ملازمین سے حلف لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر، جنرل منیجر ٹیکنیکل عامر یٰسین، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر نے حلف اٹھایا،ایچ آر ڈائریکٹر آضیہ شعیب، ڈی جی امپلیمینٹیشن ضمیرحسین کلاچی، چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران ، چیف انجینئرمیٹریل مینجمنٹ محمدرمضان بٹ، ڈائریکٹر جنرل میراڈ الطاف قادر نے حلف اٹھا لیا۔
اس کے علاوہ چیف انجینئر او اینڈ ایم ٹی اینڈ جی ظفر اقبال، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی طاہر محمود ندیم ، چیف انجینئر ٹی ایس ڈیزائن محمد آصف مجید، چیف انجینئر، ڈویلپمنٹ طاہر محمود ، چیف انجینئر پی آئی یو اعجاز احمد، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود، کمپنی سیکرٹری اویس یاسین اور ڈائریکٹر ایڈمن نعمان غفور نے بھی حلف اٹھا لیا۔
یہ بھی پڑھیں:فلسطین ، اسرائیل کشیدگی،کورکمانڈر کانفرنس میں کیا فیصلہ ہوا؟تفصیل آگئی