سینیٹ سے قومی فرانزک ایجنسی کے قیام اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور

Oct 17, 2024 | 18:12:PM
سینیٹ سے قومی فرانزک ایجنسی کے قیام اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سینیٹ سے قومی فرانزک ایجنسی کے قیام کا بل اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لئے گئے۔

آج ہونے والے سینیٹ اجلاس میں سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے 3 بلز پر رپورٹس پیش کیں، قومی فرانزک ایجنسی کے قیام کے لیے بل ایوان میں پیش کیا گیا، بل سینیٹر میاں محمد اورنگزیب نے پیش کیا، چیئرمین سینیٹ نے قومی فرانزک ایجنسی بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا، سینیٹ نے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور کر لیا، بل وزیر خزانہ نے  منظوری کے لیے پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

اس موقع پر وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بل فنانشل  سسٹم کی مضبوطی  کے لیے ہے، بل کا مقصد بنکنگ نظام کو مضبوط کرنا ہے۔

علاوہ ازیں، سینیٹ میں وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی، تحریک سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے پیش کی گئی، سینیٹ میں ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں ایس سی او کے کامیاب انعقاد پر سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد بھی منظور کر لی گئی، قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کانفرنس پاکستان کے لیے بڑا سنگ میل ہے، سالوں بعد سربراہی اجلاس ہوا ہے، سب ممالک اس بات پر اعتماد کر رہے ہیں کہ وہ پاکستان کو ایک مستحکم ملک سمجھتے ہیں، پاکستان اس کانفرنس کے انعقاد سے عالمی تنہائی سے باہر آیا ہے، اب ساری عالمی  توجہ ایشیا پر ہے، سارک کو انڈیا نے غیر فعال کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسد قیصر کے بھائی کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ کے  بعد جوڈیشل کر دیا گیا

شیری رحمان نے مزید کہا کہ پاکستان اب کاروبار کےلئے کھل گیا ہے، ایس سی او کانفرنس سے ایک دروازہ کھلا ہے مزید بھی کھلیں گے، ایس سی او ممالک میں کاروبار تجارت کےلئے متعلقہ سفارتخانوں کو متحرک کریں، اب پاکستان کا مومنٹم کم نہیں ہونا چاہیے، ایس سی او معاہدوں پر عملدرآمد کےلئے 3 ماہ بعد رپورٹ پیش ہونی چاہیے۔