شرافت کو کمزوری سمجھا گیا، وقت آگیا کہ ریاست کی رٹ قائم کی جائے: عطاتارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہماری شرافت کو ہماری کمزوری سمجھا گیا، اب وقت آگیا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم کی جائے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہاں لمبی چوڑی تقریر کی گئی، انہوں نے کبھی برداشت نہیں دکھائی، ملک کی سیاسی روایات صاف شفاف تھیں جن کو زہر آلود کیا گیا، یہ کبھی فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کی بات نہیں کرتے، انہوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا، ان کا کوئی تعلق واسطہ ہے جو آج تک قائم ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہ 9 مئی کو شہیدوں کے مجسمے گرا کر ٹھڈے مارتے ہیں، ان کی بھرپور کوششوں کے باجود ایس سی او کا کامیابی سے انعقاد ہوا، کیا فریال تالپور کسی کی بہن نہیں تھی؟ کیا مریم نواز کسی کی بیٹی نہیں تھی؟ آج چیخ چیخ کر کہا جارہا ہے کہ خواتین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انہوں نے تمام حدیں پار کیں، انہوں نے خیبرپختونخوا میں اپنے لوگوں کو خود اغوا کر کے بند کیا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت خارجہ میں بھی تعطیل کا اعلان، وجہ بھی سامنے آ گئی
عطاء تارڑ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم کی جائے، آج جھوٹا بیانیہ بنایا جارہا ہے، انہوں نے ہمشیہ ہماری شرافت کو ہماری کمزوری سمجھا، آج پاکستان ترقی کررہا ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں، کوئی سیاسی جماعت پاکستان سے بڑھی نہیں ہے۔