سندھ سرکار کا نئی ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو) سندھ سرکار نے نئی سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 15 سال رعایت دے دی۔
سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈی نیشن نے جاری کیا، فیصلے پر اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد 28 سال مقرر ہے، عمر میں 15 سال کی رعایت دینے کے بعد 43 سال عمر مقرر کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی پی نے جنوبی پنجاب کے کوآرڈینیٹر کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ 23 جنوری 2023 کو 15 سال عمر کی حد میں دی گئی رعایت کا فیصلہ واپس لیا گیا تھا، طویل عرصے سے نئی بھرتیاں نا کرنے کے باعث عمر کی حد میں رعایت دی گئی ہے۔