محکمہ داخلہ کی وزیراعلیٰ سندھ سے 13 ڈاکوؤں کے زندہ، مردہ گرفتاری پرانعام کی سفارش

Sep 17, 2024 | 17:33:PM
محکمہ داخلہ کی وزیراعلیٰ سندھ سے 13 ڈاکوؤں کے زندہ، مردہ گرفتاری پرانعام کی سفارش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) محکمہ داخلہ نے13 ڈاکوؤں کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے انعام کی سفارش کر دی،سی ٹی ڈی کے خط پر محکمہ داخلہ سندھ نے وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کردی جس کے مطابق مطلوبہ ڈاکوؤں پر 2 کروڑ 11 لاکھ روپے انعام رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سی ٹی دی کے خط کے مطابق شہید ڈی ایس پی علی رضا کے کیس میں قاتلوں کی اطلاع دینے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کی تجویز دی گئی ہے،سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ قاتل تقریباً 2 گھنٹے تک سڑکوں پر گھومتے رہے ہین جس کے عینی شاہدین کی تلاش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کی سفارش کے مطابق خیر محمد تیغانی پر 70 لاکھ روپے، دادو شیخ پر 30 لاکھ روپے، مرچو جتوئی اور شکور بروہی پر 20،20 لاکھ روپے، کبیر جتوئی پر 15 لاکھ روپے ، لطیف رند چاکر بروہی ، ابراہیم مارفانی، مرید جتوئی پر 10،10 لاکھ روپے جبکہ سلطان رند پر5لاکھ، بھورو بروہی اور عطا محمد مری پر 3،3 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے،وزیراعلیٰ کی منظوری کےبعدزندہ،مردہ گرفتاری پرانعام کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید بٹ قتل کیس میں گرفتارملزمان کے انکشافات نے تہلکہ مچادیا