چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد آج 4 روزہ دورے پر کراچی پہنچے گا

Sep 17, 2024 | 19:12:PM
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد آج 4 روزہ دورے پر کراچی پہنچے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا چوتھا وفد 4روزہ دورے پر آج رات کراچی پہنچے گا ۔

 انٹرنشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کا وفد پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اگلے سال(2025)میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے سٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔  
 پی سی بی ذرائع کے مطابق وفد پہلے مرحلے میں نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کرے گا، ارکان ٹریننگ وینیوز دیکھیں گے،ساتھ ہی ہوٹل منیجمنٹ اور سکیورٹی حکام سے بھی ملیں گے،آئی سی سی کا وفد اسلام آباد اور لاہورکا بھی دورہ کرے گا، انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا یہ چوتھا وفد ہے ۔

واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چین کو شکست ، بھارت نے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی