ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری   

Apr 18, 2023 | 12:32:PM
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت پر ٹریفک لائسنس اجرا کے عمل کو پیپر لیس کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے ٹریفک لائسنس اجرا اور حصول کیلئے فائل سسٹم ختم کرنے کا اعلان کر دیا،آئی جی پنجاب نے کہاہے کہ شہری اب صرف شناختی کارڈ پر ٹریفک لائسنس حاصل کر سکتے ہیں ،ڈاکٹر عثمان انور کاکہناتھا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیلئے پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے ،ڈرائیونگ ٹیسٹ شہری اپنی گاڑی میں بھی دے سکیں گے ،کسی دستاویز کی کاپی ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر سستا ہو گیا

آئی جی پنجاب کا مزید کہناتھا کہ پنجاب میں ڈھائی کروڑ سے زائد گاڑیاں جبکہ لائسنس صرف45 لاکھ لوگو ں کے پاس ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں: بارشیں شروع ،نیا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی