پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے کوششیں تیز کر دیں

Apr 18, 2024 | 13:04:PM

(ویب ڈیسک )سابق وزیردفاع ورہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک نے  پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے کوششیں تیز کردیں۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں کے ساتھ مشاورت بھی مکمل کرلی ہے، آئندہ چند روز میں پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں سے اہم بیٹھک متوقع ہے ۔

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کچھ صوبائی رہنماء پرویز خٹک کی شمولیت کے حق میں نہیں، پرویز خٹک کی  پیپلز پارٹی میں شمولیت میں سب سے زیادہ رکاوٹ نوشہرہ سےہے،مقامی پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سیاست میں بات چیت کے دروازے پر وقت کھلے رہتے ہیں۔

یادرہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی پرویز خٹک سے بات چیت جاری ہے لیکن انکی شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ ،اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان
 

مزیدخبریں