(اشرف خان)ادارہ شماریات نے ملکی درآمدات و برآمدات اور تجارتی خسارے سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں پاکستان نے 2 ارب 57 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی جبکہ مارچ میں 4 ارب 87 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی،ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ماہانہ بنیاد پر درآمدات 13 فیصد بڑھنے سے تجارتی خسارے میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔جو کہ فروری 23 میں 1.72 ارب ڈالر تھا ،مارچ 24 میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ہوگیا ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں برآمدات کا مالی حجم 22.93ارب ڈالر رہا۔رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں درآمدات کا مالی حجم 40.07 ارب ڈالر رہا۔رواں مالی سال کے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 24 فیصد کم ہوکر 17.14 ارب ڈالر رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک منصوبے میں کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع؟ عالمی جریدے بلوم برگ نے رپورٹ جاری کردی