این اے 213 میں صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے:بلاول بھٹو زرداری 

Apr 18, 2025 | 00:33:AM
این اے 213 میں صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے:بلاول بھٹو زرداری 
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 213 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شکریہ عمرکوٹ! آپ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ "میر جو نو پیر جو، ووٹ بینظیر جو"۔

انھوں نے کہا کہ صبا تالپور کی کامیابی این اے 213 کے ووٹرز کی جیت اور  جمہوریت کی فتح ہے، این اے-213 کی کامیابی جیالوں کی محنتوں کا ثمر اور عوام کے اعتماد مظہر ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق این اے 213 نے دنیا کو بتا دیا کہ سندھ کے عوام باشعور ہیں، نوسر بازوں کو گھاس بھی نہیں ڈالتے، آئیے، کل حیدرآباد میں جمع ہو کر این اے-213 کی کامیابی کا جشن منائیں۔

بلاول نے کہا کہ آج عمرکوٹ نے دنیا کو بتا دیا، کل حیدرآباد بھی ثابت کر دے گا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ڈی آئی خان؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4خوارج ہلاک، ایک سپاہی شہید