آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی کلو کمی، نوٹیفکیشن بھی جاری

Apr 18, 2025 | 10:00:AM
آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی کلو کمی، نوٹیفکیشن بھی جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17روپے فی کلو کمی ہوگئی۔

آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17 روپے کمی کے بعد اب قیمت 66 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17 روپے کمی کے بعد  70روپے کلو کا ریٹ مقرر کیا گیاہے۔

ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 78 روپے فی کلو مقرر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 213 میں صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے:بلاول بھٹو زرداری

نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل میں فائن آٹےکی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 82 روپے کلو ہوگئی ہے،اس کے علاوہ ریٹیل میں چکی کا آٹا 10 روپے کمی کے بعد 90 روپےکلو میں ملے گا۔