(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے مردان کی تحصیل رستم میں زہریلا کھانا کھانے سے 7 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے متاثر ہونے والوں میں 3 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔
متاثرہ افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گندم کی زہریلی گولی آٹے میں مکس ہو گئی تھی جس کے باعث متاثرہ افراد کی حالت غیر ہوئی۔
مزید پڑھیں:آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی کلو کمی، نوٹیفکیشن بھی جاری