متنازع افطار پارٹی : بھارتی اداکار وجے کے خلاف فتویٰ جاری

Apr 18, 2025 | 12:45:PM
متنازع افطار پارٹی : بھارتی اداکار وجے کے خلاف فتویٰ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے تامل ناڈو کے اداکار و سیاست دان  وجے کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا۔

مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے بھارتی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وجے کو اپنی فلموں میں مسلمانوں کو منفی انداز میں پیش کرنے اور جوئے و شراب نوشی میں ملوث افراد کو اپنی افطار پارٹی میں مدعو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے کہا کہ ایک طرف وجے نے ایک سیاسی پارٹی بنائی اور مسلمانوں کے ساتھ خوش گوار تعلقات رکھے ہوئے ہیں اور دوسری طرف وہ اپنی فلموں میں مسلمانوں کو بطور دہشت گرد دکھاتے ہیں اور افطار پارٹی میں جواریوں اور شراب نوشوں کو مدعو کرتے ہیں۔

مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا کہ وجے کے اس رویے کی وجہ سے تامل ناڈو کے سنی مسلمان ان سے ناراض ہیں اور مجھ سے اس معاملے پر فتویٰ دینے کو کہا ہے،میں نے جواباً یہ فتویٰ جاری کیا ہے کہ مسلمانوں کو وجے کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:وزن میں ناقابلِ یقین کمی پر کرن جوہرنے بالآخرخاموشی توڑدی

واضح رہے کہ تملگا ویٹری کالیگم کے صدر و اداکار وجے بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے وقف بل 2025ء کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔