(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹھی بھر خوارجی دہشت گردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 4 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی ستائش کی اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بہادری کے ساتھ 4خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پاکستان کی سیکورٹی فورسز پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر خوارجی دہشت گردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی