کھاد کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ 

Apr 18, 2025 | 17:41:PM
کھاد کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ 
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کھاد کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا،فرٹیلائزرکمپنیوں اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے وکلا نے دلائل دیئے۔

وکیل فرٹیلائزر کمپنیوں نے کہاکہ کمپنیوں کی کاسٹنگ کی معلومات رازدارانہ ہوتی ہیں، معلومات مسابقتی کمیشن کو فراہم نہیں کی جا سکتیں،وکیل مسابقتی کمیشن نے کہاکہ ایس ای سی پی ریگولیشنز کے مطابق تمام کمپنیاں کاسٹ آڈٹ ایس ای سی پی کو جمع کرانے کی پابند ہیں،وکیل کمپٹیشن کمیشن نے کہا کہ کمپنیاں ایس ای سی پی کو یہ معلومات فراہم بھی کرتی ہیں۔

یادرہے کہ مسابقتی کمیشن نے کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے پر فرٹیلائزر کمپنیوں کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا تھا،مسابقتی کمیشن نے فرٹیلائزر کمپنیوں سے اس حوالے سے تفصیلات طلب کی تھیں،فرٹیلائزر کمپنیوں نے کمیشن کو جواب جمع کرانے کے بجائے ہائیکورٹ سے رجوع کر کے اسٹے آرڈر حاصل کر رکھا تھا،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:تاریخی سطح پر پہنچنے کے بعدسونا اچانک سستا ہو گیا