معروف گرفتار ٹک ٹاکر کاشف ضمیرراولپنڈی سے گرفتاری کے بعد لاہور منتقل

Apr 18, 2025 | 18:14:PM

( عابد چودھری) پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ،پولیس ٹیم ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر کے لاہور پہنچ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کاشف ضمیر کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا،آپریشن ونگ پولیس نے ملزم کاشف ضمیر کو تھانہ گرین ٹاون منتقل کر دیا،کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہے ۔ 

پولیس نے کہا ہے کہ کاشف ضمیر کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، معروف ٹک ٹاکر کے ساتھ وائرل ویڈیومیں موجود پولیس اہلکار بھی حراست میں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود فوجی عدالتوں میں سویلین کے مقدمات چلانے کیلئےقانون لانے کا منصوبہ 

مزیدخبریں