چینی کارگو کمپنی کا پاکستان میں براہِ راست آپریشن،ریونیو میں نمایاں اضافہ

Apr 18, 2025 | 19:14:PM

(طیب سیف )پاکستان کی فضائی کارگو صنعت میں خوش آئند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے  جس کی بڑی وجہ چینی ایئر کارگو کمپنی ایس ایف کارگو (SF Cargo) کا ارومچی اسلام آباد  پر براہ راست آپریشن ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) کے مطابق ایس ایف کارگو کی پروازوں سے ملک کے فضائی کارگو ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،مارچ 2025 میں کارگو چارجز 72.3 ملین روپے تک پہنچ گئے جو نومبر 2021 میں حاصل ہونے والے 49 ملین روپے کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔

ایس ایف کارگو فی پرواز اوسطاً 22,775 کلوگرام سامان لاتا ہے  اور اس وقت ہفتے میں2بار یہ سروس دستیاب ہے، پی اے اے کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے آپریشنز کو جلد ہفتہ وار 4 پروازوں تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمپٹیشن کمیشن نے پی آئی اے سے ایک کروڑ روپے جرمانہ ریکور کر لیا 

مزیدخبریں