الیکشن کمیشن نے پی پی 52 ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(میاں محمد اشفاق) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق 22اپریل کو ریٹرنگ آفیسر پبلک نوٹس آویزاں کریں گے،30اپریل کو کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی،3مئی کو ریٹرنگ آفیسر کاغذات کی منظوری یا مسترد کرنے کا فیصلہ کرے گا جبکہ 13مئی کو امیدواروں کو انتحابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور اس کے بعد 1جون 2025 بروز اتوار پولنگ ڈے ہوگا۔
پی پی 52 کی سیٹ چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کی و فات کے بعد حالی ہوئی تھی،ارشد جاوید وڑائچ مرحوم مسلم لیگ ن کی سیٹ ایم پی اے منتخب ہوئے تھے،ارشد جاوید وڑائچ نے جنرل الیکشن 24 میں 58ہزار 385ووٹ لیے،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط گھمن نے 49ہزار 850ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2018 میںRTS ہم نے نہیں بٹھایا,مجتبی شجاع کی اپوزیشن اور بانی پی ٹی آئی پر شدیدتنقید