12 سالہ سٹوڈنٹ سے زیادتی،پولیس کا فوری ایکشن، 30 منٹ کے اندر ملزم گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(شہزد خان)تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود 1 فور ایل میں 12 سالہ سکول طالب علم کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے نہایت کم وقت میں گرفتار کرلیا ۔
اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی حدود ون فور ایل میں 12 سالہ بچے کو ملزم جاوید نے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ بچہ گھر سے سکول گیا لیکن گھر واپس نہ آیا ۔ملزم نے بچے کو اغوا کیا اور قریبی قبرستان میں لے جا کر زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے صرف 30 منٹ کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،بچوں اور خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:2018 میںRTS ہم نے نہیں بٹھایا,مجتبی شجاع کی اپوزیشن اور بانی پی ٹی آئی پر شدیدتنقید