شکی شوہر نےغصے میں آ کر حاملہ بیوی کو ڈیلیوری سے ایک روز قبل قتل کر دیا

Apr 18, 2025 | 20:01:PM
 شکی شوہر نےغصے میں آ کر حاملہ بیوی کو ڈیلیوری سے ایک روز قبل قتل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  بھارتی صوبے آندھرا پردیش کے شہر وشاکاپٹنم میں ایک شخص نے شک کے باعث غصے میں آ کر اپنی حاملہ بیوی کو قتل کر دیا۔

مقتول خاتون 9 ماہ کی حاملہ تھی، اسے اگلے ہی دن ڈیلیوری کے لیے اسپتال میں داخل ہونا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 27 سالہ انوشا کی 28 سالہ جنانشور سے 2 سال قبل شادی ہوئی تھی، جنانشور اور بیوی انوشا کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جو قتل کا سبب بنی۔

 جنانشور نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اس کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، بعد ازاں اس نے دوستوں اور اہلِ خانہ کو کال کر کے بتایا کہ انوشا چکرا کر گر گئی تھی اور اسے ہسپتال لے جانے پر اس کی موت واقع ہو گئی ہے۔

جنانشور کے بیان پر انوشا کے اہلِ خانہ کو شک گزرا اور انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروا دی۔پوچھ گچھ کے دوران جنانشور نے جھگڑے کے بعد اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔اس نے دعویٰ کیا کہ انوشا اسے ہراساں کر رہی تھی اور اسے شک تھا کہ اس کے غیر ازدواجی تعلقات ہیں۔پولیس کے مطابق جنانشور کو پی ایم پالم پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ انوشا 9 ماہ کی حاملہ تھی اور پیر کو اس کی ڈیلیوری ہونے والی تھی، اس دن کے اوائل میں اس جوڑے نے قبل از پیدائش کے چیک اپ کے لیے اسپتال کا دورہ بھی کیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انوشا کو ڈیلیوری کے لیے فوری داخلے کا مشورہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:12 سالہ سٹوڈنٹ سے زیادتی،پولیس کا فوری ایکشن، 30 منٹ کے اندر ملزم گرفتار