ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Apr 18, 2025 | 21:16:PM
ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع ہے۔

ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بٹگرام، بونیر، باجوڑ، پشاور،چارسدہ،مردان،صوابی،خیبر آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔ اس دوران چترال، دیر ،سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں تیز /موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ارشد چائے والا کس ملک کا شہری ہے؟اداروں کی رپورٹ عدالت میں پیش

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ مری ،گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، لیہ حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، جھنگ، لاہور، قصور، بھکر، فیصل آباد،سرگودھا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔جنوبی پنجاب میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو سکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز /موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان ہے۔

آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  دادو ٔ، سبی ،شہید بینظیر آباد47 ، خان پور، پڈ عیدن ،بہاولنگر،رحیم یار خان میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انتباہ : آج رات سے 20 اپریل کی صبح تک آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:20کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے سستا،نئی قیمت جانیے