ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز  کےافسروں کی گریڈ 22 میں ترقی،ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کی تیاری شروع

Apr 18, 2025 | 21:30:PM
 ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز  کےافسروں کی گریڈ 22 میں ترقی،ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کی تیاری شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز سروس کے افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کی تیاری شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اِس حوالے سے باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے، آفس میمورنڈم کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے دونوں سروسز گروپس کے گریڈ 21 افسران کے ورکنگ پیپرز طلب کئے ہیں، افسران کی مدتِ ملازمت کیلئے 18 اپریل 2025 کو کٹ آف تاریخ کے طور پر لیا جائے گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس جلد ہو گا۔ ہائی پاورڈ بورڈ کے حالیہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے باعث دونوں گروپس افسران کی ترقیاں مؤخر کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:12 سالہ سٹوڈنٹ سے زیادتی،پولیس کا فوری ایکشن، 30 منٹ کے اندر ملزم گرفتار