غلط کراسنگ، چنگچی کی ہائی ایس کیساتھ ٹکر، 2 خواتین جاں بحق ،4افراد زخمی 

Apr 18, 2025 | 22:11:PM
غلط کراسنگ، چنگچی کی ہائی ایس کیساتھ ٹکر، 2 خواتین جاں بحق ،4افراد زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران) اٹک میں چنگچی رکشہ پشاور جانے والی ہائی ایس کے ساتھ ٹکرا گیا، 2 خواتین جاں بحق  اور 4افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اٹک میں جی ٹی روڈ پر مدروٹہ سٹاپ پر چنگچی رکشہ کے غلط کراسنگ کی وجہ سے پشاور جانے والی ہائی ایس کے ساتھ ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئی جبکہ 2 خواتین سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔جبکہ شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث جاں بحق ہونے والے خواتین کی شناخت نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں:12 سالہ سٹوڈنٹ سے زیادتی،پولیس کا فوری ایکشن، 30 منٹ کے اندر ملزم گرفتار