(ذیشان شیخ)عمرکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 ضمنی الیکشن کا حتمی اور سرکاری نتیجہ بھی جاری کردیا گیا۔
ضمنی الیکشن کے سلسلے میں فارم 47 اور فارم 49 جاری کئے جاچکے ہیں،ریٹرننگ افسر این اے 213 عمرکوٹ نے فارم 47 کی رزلٹ میں سرکاری ملازم کے ووٹ شامل کرنے کے بعد آج فارم 49 بھی جاری کر دیا۔
حتمی اور سرکاری نتیجے کے مطابق ضمنی الیکشن میں پی پی پی کی صبا تالپور 165482 ووٹ حاصل کرکے جیت گئی،سرکاری نتیجے کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی کے لال چند مالہی 81616 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے،تحریک لبیک کے پیر عمرجان سرھندی 3649 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ،متحدہ قومی موومنٹ کے ایڈووکیٹ لال چند میوو بھیل نے 1701 ووٹ حاصل کئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن میں شدید گرمی کے باوجود ٹرن آؤٹ42.99 فیصد رہا ۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے نواب محمد یوسف تالپور کے انتقال کے بعد یہ نششت خالی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی