آئر لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا،بنگلہ دیش ورلڈ کپ کیلۓ کوالیفیائی کر گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)آئرلینڈ نے آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کے اپنے آخری میچ میں آئر لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ آئر لینڈ کی جیت میں اہم کردار کپتان گیبی لیوز ،سارہ پولز اور لورا ڈیلینی کی شاندار بیٹنگ نے ادا کیا۔اسکاٹ لینڈ کی شکست سے بنگلہ دیش ورلڈ کپ کیلۓ کوالیفیائی کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین برائس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بناۓ اننگ کی خاص بات کپتان کیتھرین برائس کی شاندار ناقابل شکست سینچری تھی انہوں نے 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 131 رنز بناۓ اور ٹاپ اسکورر رہیں۔جبکہ کیتھرین فریسر نے 33 رنز، ایلسا لیسٹر نے 27 رنز، پری ناز چتر جی نے 26 رنز بناۓ۔آئرلینڈ کی طرف سے ایوا کنینگ نے تین کارلا مرے نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اورلا اور جینی میگوئر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ائر لینڈ کو میچ جیتنے کیلۓ 269 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ جو اس نے نو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا آئر لینڈ نے 269 رنز بناۓ۔اوپنرز سارہ پولز اور کپتان گیبی لوئز نے شاندار آغاذ کیا دونوں کی درمیان 109 رنز کی شراکت رہی، پہلی وکٹ 109 رنز پر گری ،سارہ پولز 6 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئ کپتان گیبی لیوز 9 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئ ،لورا ڈیلینی نے چار چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ اسکاٹ لینڈ کی طرف سے کپتان کیتھرین برائس نے تین جبکہ کیتھرین فریسر اور چلوئی ایبل دو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔لورا ڈیلینی کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:غلط کراسنگ، چنگچی کی ہائی ایس کیساتھ ٹکر، 2 خواتین جاں بحق ،4افراد زخمی