(انوارالحق)صوابی میں ھنڈ کےمقام پر بارش کے دوران دریا میں موجود کشتی پر آسمانی بجلی گرگئی، کشتی بان دریا میں ڈوب کر جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق صوابی میں ھنڈ کےمقام پر بارش کے دوران دریا میں موجود کشتی پر آسمانی بجلی گرنے سے اقبال حسین کشتی بان دریا میں ڈوب کر جاں بحق، جس کی لاش نکال لی گئی، کشتی میں موجور دو مقامی افراد میں ارشد اور جنید زخمی ہوگئے، جبکہ دو افراد واصف شاہ اور حسیب معجزانہ طور پر بچ گئے۔ زخمیوں کو باچا خان ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں پر انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غلط کراسنگ، چنگچی کی ہائی ایس کیساتھ ٹکر، 2 خواتین جاں بحق ،4افراد زخمی