روس میں شدید زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

Aug 18, 2024 | 09:22:AM
روس میں شدید زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس کے مشرقی ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے باعث سونامی کے خطرے  کی وارننگ جاری کردی گئی ۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کے بعد متعلقہ حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق  روس کے شمالی ساحلی علاقوں سمیت پیٹروپاولوسکی کمچٹکا نامی شہر اس طاقتور زلزلے کے مرکز کے قریب تھا، جس کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکے اس شہر میں زیادہ محسوس کیے گئے،زلزلے کی شدت کا احساس ہوتے ہی لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

حکام کے مطابق زلزلہ شہر سے 55 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 18 میل تھی، طاقتور زلزلے کے جھٹکے 100 کلومیٹر دور تک محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ظفروال میں رات گئے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ ریسکیو عملے کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق طاقتور زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ایمرجنسی اتھارٹی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ زیادہ تر آفٹر شاکس ناقابل فہم ہیں۔ لیکن ہم پوری طرح الرٹ ہیں۔