"کبھی میں کبھی تم" میں فہد مصطفیٰ کی پرفارمنس نے خواتین کودیوانہ بنارکھاہے،نادیہ خان

ڈرامے میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر نہ صرف نوجوان لڑکیاں بلکہ بڑی عمر کی خواتین بھی ان کے لیے پاگل ہو چکی ہیں

Aug 18, 2024 | 09:39:AM

(ویب ڈیسک)معروف میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ فہد مصطفیٰ کی ڈرامہ "کبھی میں کبھی تم" میں پرفارمنس دیکھ کر نہ صرف نوجوان لڑکیاں بلکہ بڑی عمر کی خواتین بھی ان کے لیے پاگل ہو چکی ہیں۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ٹی وی شو ”کیا ڈرامہ ہے“ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ڈرامے پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکار کی فٹنس کی تعریفیں کردیں اورکہاکہ  فہد مصطفیٰ کا کردار اور فٹنس دیکھ کر نہ صرف نو عمر لڑکیاں بلکہ ہر عمر کی خواتین  ان کے لیے پاگل ہو چکی ہیں،اس موقع پرنادیہ خان نے فہد مصطفیٰ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ باہر نہ نکلنا ورنہ لڑکیاں کھا جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ریشم کوفلم انڈسٹری میں متعارف کرایا پتہ نہیں وہ مجھے استاد کیوں نہیں مانتی؟سیدنورکاشکوہ

اداکارہ نے شرارتی انداز میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے گروپ کی کچھ خواتین اور ان کی بچپن کی سہیلیاں بھی فہد مصطفیٰ پر پاگل ہو رہی ہیں،انہیں کچھ سہیلیوں نے میسیجز بھیجے ہیں کہ فہد مصطفیٰ نے کیا کردیا، یہ کیسا ہوگیا۔اس ڈرامے میں انہیں ایک عام گھرانے کے لڑکے کے طور پر دکھایا گیا ہے، جس کے پاس کوئی لینڈ کروزر گاڑی نہیں، کچھ بھی نہیں اور عام گھرانوں کے بچے ایسے ہی ہوتے ہیں۔

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بھی فہد مصطفیٰ کی تعریفیں کرتے ہوئے  کہاہے کہ انہوں نے ڈرامے میں خود کو کردار کے مطابق فٹ رکھا ہوا ہے،"کبھی میں، کبھی تم" میں فہد مصطفیٰ کو گیم کھیلنے والے لڑکے کے طور پر دکھایا گیا ہے اور انہوں نے اس حساب سے فٹنس بھی کی ہے۔

مزیدخبریں