زبان پھسل گئی تھی،مدیحہ نقوی آغاعلی اورحناالطاف کی طلاق کے بیان سے مکر گئیں

کسی جوڑے کے درمیان طلاق کی تصدیق کرنے والی میں کون ہوتی ہوں؟

Aug 18, 2024 | 10:03:AM

(ویب ڈیسک)معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق کرنے کے بعد اب بیان سے پیچھے ہٹ گئی٘ں۔

 سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد نے حال ہی میں مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں دونوں اداکاراؤں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی،اس شوکے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان مدیحہ نقوی نے انکشاف کیا تھا کہ آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔

   مدیحہ نقوی کی اس تصدیق کے بعد اُن کے شو کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا کہ مدیحہ نقوی نے حناالطاف اورآغاعلی کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی ہے، لیکن اب میزبان اپنے بیان سے مکر گئی ہیں،مدیحہ نقوی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں معروف سوشل میڈیا پیج کی پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ مدیحہ نقوی نے آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی ہے،مدیحہ نقوی نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی جوڑے کے درمیان طلاق کی تصدیق کرنے والی میں کون ہوتی ہوں؟

یہ بھی پڑھیں:"کبھی میں کبھی تم" میں فہد مصطفیٰ کی پرفارمنس نے خواتین کودیوانہ بنارکھاہے،نادیہ خان

مدیحہ نقوی نے مزیدکہا کہ میرے مارننگ شو میں اداکاراؤں کے درمیان ایک گیم کھیلا جارہا تھا اور اس دوران میری زبان پھسل گئی ، مجھے سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے تھا، میرے سامعین جانتے ہیں کہ میں کبھی کسی کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسی باتیں نہیں کرتی، میں حنا الطاف اور آغا علی کی جوڑی کو بہت پسند کرتی ہوں، میں ان دو خوبصورت انسانوں کو تکلیف پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:ریشم کوفلم انڈسٹری میں متعارف کرایا پتہ نہیں وہ مجھے استاد کیوں نہیں مانتی؟سیدنورکاشکوہ

 واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف سال 2020 ءمیں عالمگیر وبا کورونا کے دنوں میں سادگی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن  2022 ءمیں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آگئیں جس پر جوڑے نے اپریل 2022 میں افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی۔

مزیدخبریں