برطانوی اداکارہ جارجیا ہیریسن کو لندن میں دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا

میرا پرس اور ہار واپس کردیں یہ دونوں میرے کیلئے بہت قیمتی ہیں،اداکارہ کی ملزم سے درخواست

Aug 18, 2024 | 10:53:AM
برطانوی اداکارہ جارجیا ہیریسن کو لندن میں دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی ٹی وی اسٹار جارجیا ہیریسن کو لندن میں ریسٹورنٹ کے باہر دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا جس کے بعد اداکارہ نے ملزم سے سامان واپس کرنے کی درخواست کردی۔

برطانوی ویب سائٹ "ڈیلی میل" کے مطابق معروف ویب سیریز "لو آئس لینڈ" کی اداکارہ جارجیا ہیریسن نے اپنے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہونے کا انکشاف کیا ہے،29 سالہ اداکارہ نے واقعہ  کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک چور ان کا پرس اور قیمتی ہار چھین کر لے گیا ہے۔

 اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ملزم سے درخواست کی کہ وہ انہیں ان کا پرس اور ہار واپس کردے کیونکہ یہ دونوں چیزیں ان کیلئے بہت قیمتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلاک بسٹر فلم "کالکی 2898 AD" او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کے لیے تیار

جارجیا ہیریسن کی پوسٹ پر ان کے مداح ان کے ساتھ ہمدردی کرتے نظر آرہے ہیں۔