کوک اسٹوڈیوفیم وہاب بگٹی اور صاحبان بھارتی ریپریو یو ہنی سنگھ کےساتھ گلوکاری کریں گے

کوک اسٹوڈیوسے شہرت حاصل کرنےوالے دونوں فوک گلوکاریو یو ہنی سنگھ کےنئے البم میں ان کےساتھ گلوکاری کرتے دکھائی دیں گے

Aug 18, 2024 | 11:50:AM
کوک اسٹوڈیوفیم وہاب بگٹی اور صاحبان بھارتی ریپریو یو ہنی سنگھ کےساتھ گلوکاری کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کوک اسٹوڈیوسے شہرت حاصل کرنے والے بلوچی فوک گلوکار وہاب بگٹی اور سندھی لوک فنکارہ صاحبان جلد بھارتی ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ  ان کے نئے البم میں گلوکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

یو یو ہنی سنگھ نے حال ہی میں ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز ہونے والے اپنے اگلے میوزک البم ”گلوری“ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں  البم کے گانوں کی فہرست بھی دی تھی،ان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں موجود فہرست کے مطابق ان کے البم میں مجموعی طور پر 18 گانے شامل ہوں گے جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے گلوکار  ان کے ساتھ پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔

 یو یو ہنی سنگھ کے تقریبا ہر گانے میں ان کے ساتھ دیگر فنکار، ریپر، گلوکار اور موسیقار پرفارم کرتے دکھائی دیں گے،18 گانوں پر مشتمل میوزیکل ویڈیو البم کے دو گانوں میں پاکستان سے وہاب بگٹی اور صاحبان ان کے ساتھ پرفارم کرتے دکھائی دیں گے،صاحبان بھارتی گلوکار کے ساتھ گانے"ریپ گاڈ“ جبکہ وہاب بگٹی گانے ”بیبا“ میں یو یو ہنی سنگھ اور دیگر گلوکاروں کے ساتھ فن کامظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت خواتین، بچوں اور یہاں تک کے جانوروں کے لیے بھی غیرمحفوظ ہے ، جان ابراہم

واضح رہے کہ وہاب بگٹی کا تعلق صوبہ بلوچستان کے شہر سبی سے ہے ،انہیں کوک اسٹوڈیوز سیزن 14 کے بلوچی گانے "کنا یاری" سے شہرت ملی تھی جبکہ صاحبان کا تعلق سندھ کے صحرائی علاقے تھر سے ہے اور انہوں نے کوک اسٹوڈیو سیزن 15 میں سندھی گانا"آئی آئی" گایا تھا،ان دونوں گلوکاروں کے گانوں کونہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی موسیقی کے مداحوں نے  پسند کیا تھا۔

یو یو ہنی سنگھ کا البم ”گلوری“ رواں ماہ 26 اگست کو ریلیز ہوگا اور وہ پہلی بار پاکستانی فوک گلوکاروں کے ساتھ  فن کامظاہرہ کرتے دکھائی دیں گے۔