بھارت خواتین، بچوں اور یہاں تک کے جانوروں کے لیے بھی غیرمحفوظ ہے ، جان ابراہم
"بھارت مہان ہے" کا نعرہ لگانے سے کچھ نہیں ہوتا،مظالم کے خلاف آواز بھی اُٹھانی چاہیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو جان ابراہم نے کہا ہے کہ بھارت خواتین، بچوں اور یہاں تک کے جانوروں کے لیے بھی محفوظ ملک نہیں ہے،بھارت سے محبت کرنےوالے لوگوں کو ملک کی خامیوں پر بھی تنقید کرنی چاہیے،خاموش رہ کر اس جہالت کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
جان ابراہم نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ بھارت کے مرد حضرات کو سمجھنا ہوگا کہ اُنہیں خواتین کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہیے، اُن کی حفاظت کیسے کرنی چاہیے کیونکہ مرد ہی خواتین کے محافظ ہیں،مردوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خواتین کھلونا نہیں بلکہ ہماری عزت ہیں، اگر ہم خواتین کی عزت کریں گے تو اس سے ہماری اپنی عزت کی حفاظت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:بلاک بسٹر فلم "کالکی 2898 AD" او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کے لیے تیار
معروف بھارتی اداکار نے کہا کہ بھارت سے محبت کرنےوالے لوگوں کو ملک کی خامیوں پر بھی تنقید کرنی چاہیے، ہمیں خاموش رہ کر اس جہالت کا حصہ نہیں بننا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ بھارت میں خواتین، بچے اور یہاں تک کے جانور بھی محفوظ نہیں ہیں،"بھارت مہان ہے" کا نعرہ لگانے سے کچھ نہیں ہوتا،اگر واقعی بھارت سے محبت ہے تو یہاں ہونےوالے مظالم کے خلاف آواز بھی اُٹھاؤ، مجھے بھی بھارت سے پیار ہے لیکن میں اس ملک میں ہونے والی جہالت پر تنقید بھی کروں گا۔
جان ابراہم نے کہا کہ میں اپنی کوشش سے بھارت میں سماجی تبدیلی لانا چاہتا ہوں، ملک میں جانوروں کو ایک خاص حیثیت دلانا چاہتا ہوں، بھارت میں جانوروں کے تحفظ کے لیے کوئی قانون نہیں، خواتین اور بچے محفوظ نہیں، کیا اس عدم تحفظ پر کوئی مجھ سے بحث کرنا چاہے گا؟
یہ بھی پڑھیں:برطانوی اداکارہ جارجیا ہیریسن کو لندن میں دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا
واضح رہے کہ جان ابرہم کا یہ بیان بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ریپ کیس کے بعد سامنے آیا ہے جہاں گزشتہ ہفتے 31 سالہ ڈاکٹر کو میڈیکل کالج میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا گیا تھا،آر جی کار میڈیکل کالج کے اسٹاف نے بتایاتھا کہ ڈاکٹر تقریباً 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد کالج کے سیمینار ہال میں کچھ دیر آرام کے لیے چلی گئی تھیں،اگلے روز سیمینار ہال سے خاتون ڈاکٹر کی نیم برہنہ حالت میں لاش ملی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو ایک سے زائد مردوں نے انتہائی بے دردی سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلا دبا کر قتل کردیاتھا۔