ریتیک روشن، رنبیر کپور، شاہد کپور اور ٹائیگر شروف پسندیدہ اداکار ہیں ، ژالے سرحدی  

شادی کے بعد آئے دن کوئی نہ کوئی پسند آ ہی جاتا ہے،اس بات پر ان کے شوہر نہ جانے کیا سوچ رہے ہوں گے

Aug 18, 2024 | 12:22:PM
ریتیک روشن، رنبیر کپور، شاہد کپور اور ٹائیگر شروف پسندیدہ اداکار ہیں ، ژالے سرحدی  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ انہیں متعدد  ہالی وڈ اور بالی وڈ شخصیات پسند ہیں تاہم سب سے زیادہ  انہیں ریتیک روشن، رنبیر کپور، شاہد کپور اور ٹائیگر شروف پسند ہیں ۔  

معروف اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی،ان کی جانب سے پوڈکاسٹ میں شادی کے بعد مردوں کے پسند آجانے کے جواب  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ متعدد بالی وڈ شخصیات کو پسندیدہ قرار دیتی دکھائی دیں۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں اعتراف کیا کہ شادی کے بعد انہیں آئے دن کوئی نہ کوئی پسند آ ہی جاتا ہے،ان کی بات پر ان کے شوہر نہ جانے کیا سوچ رہے ہوں گے لیکن یہ حقیقت ہے کہ بطور آرٹسٹ انہیں کچھ نہ کچھ اور کوئی نہ کوئی چیز پسند آجاتی ہے،جیسے حالیہ دنوں میں انہیں اولمپیئن ارشد ندیم کے ساتھ اُنسیت ہوگئی، ان کے دل میں ان کی عزت اور احترام بڑھ چکا ہے، اسی طرح ان کے دل میں نیرج چوپڑا کے لیے بھی احترام بڑھ چکا ہے جبکہ دونوں ایتھلیٹس کی ماؤں کے لیے بھی ان کے دل میں احترام بڑھ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوک اسٹوڈیوفیم وہاب بگٹی اور صاحبان بھارتی ریپریو یو ہنی سنگھ کےساتھ گلوکاری کریں گے

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں مارول سیریز کے تقریبا تمام ہیروز پسند ہیں،اسی طرح متعدد بھارتی اداکار بھی پسند ہیں،انہیں اداکار ریتیک روشن بہت پسند ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اداکار کو سلام بھی کیا،انہیں رنبیر کپور، شاہد کپور، ان کے بھائی اور ٹائیگر شروف بھی بہت پسند ہیں جبکہ انہیں متعدد اداکارائیں بھی پسند ہیں۔

 پاکستان کے پسندیدہ اداکاروں کے سوال پر ژالے سرحدی نے کہا کہ وہ اتنا قریب نہیں آنا چاہتیں ورنہ تنازع ہوجائے گا، وہ دور دور رہنا چاہتی ہیں تاکہ تنازع کم ہو۔