برازیل میں سینسر شپ احکامات، ایکس نے آپریشن بند کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے برازیل میں "سینسر شپ کے احکامات" کی وجہ سے آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے دعویٰ کیا ہے کہ برازیل کے جج الیگزینڈر ڈی موریس نے احکامات نہ ماننے پر ایکس کے قانونی نمائندے کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی ہے۔
سوشل میڈیا کمپنی ایکس کا کہنا ہے کہ برازیل میں اپنی کارروائیاں بند کر رہے ہیں لیکن ملک میں ایکس کی سروس دستیاب رہے گی۔
جج نے ایکس سے کچھ مواد ہٹانے کے فیصلے کی عدم تعمیل کی صورت میں گرفتاری کی دھمکی بھی دی,ایکس حکام نے جج الیگزینڈرا موریس کے مبینہ دستخط شدہ کچھ دستاویزات بھی شائع کی ہیں جن میں فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر 3600 ڈالر کا جرمانہ ( تقریباً10 لاکھ پاکستانی) اور برازیل میں ایکس کے نمائندے کی گرفتاری کا حکم شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فوک گلوکاروں کی سنی گئی
ایکس حکام کے مطابق انہوں نے اپنے عملے کی حفاظت کے پیش نظر برازیل میں کام بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔