اداکارہ سجل علی بھی کولکتہ ریپ کیس کی آواز بن گئیں

معروف اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں پوسٹر "ریپسٹ کیلئے کوئی معافی نہیں"شیئر کیا ہے

Aug 18, 2024 | 12:48:PM
اداکارہ سجل علی بھی کولکتہ ریپ کیس کی آواز بن گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں خواتین کےساتھ  زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سراپا احتجاج ہے تو وہیں بالی ووڈ شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کولکتہ ریپ کیس کی آواز بن گئی ہیں،معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی خاتون ڈاکٹر کے حق میں آواز بلندکرتے ہوئےانصاف کامطالبہ کیاہے۔

 معروف اداکارہ سجل علی نے خاتون ڈاکٹر کو انصاف دلوانے کی مہم کا حصہ بنتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک پوسٹر شیئر کیا جس میں تحریر تھا "ریپسٹ کیلئے کوئی معافی نہیں"

یہ بھی پڑھیں:ریتیک روشن، رنبیر کپور، شاہد کپور اور ٹائیگر شروف پسندیدہ اداکار ہیں ، ژالے سرحدی

 بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں 9 اگست کو 31 سالہ ڈاکٹر کو میڈیکل کالج میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا گیا تھا، آر جی کار میڈیکل کالج کے اسٹاف نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر 36 گھنٹوں پرمحیط شفٹ میں تقریباً 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد کالج کے سیمینار ہال میں کچھ دیر آرام کے لیے چلی گئی تھیں ،اگلے روز سیمینار ہال سے خاتون ڈاکٹر کی نیم برہنہ حالت میں لاش ملی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو ایک سے زائد مردوں نے انتہائی بے دردی سے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا۔