(ویب ڈیسک) اداکار وجے راز کو نئی آنے والی فلم "سن آف سردار 2"کی کاسٹ سے الگ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم"سن آف سردار 2" کے شریک پروڈیوسر کمار منگٹ پاٹھک نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں بتایا ہے کہ وجے راز کو اُن کے نامناسب رویے اور ضرورت سے زائد مطالبات کی وجہ سے فلم کی کاسٹ سے نکالا گیا ہے۔
فلم"سن آف سردار 2" کے شریک پروڈیوسر کمار منگٹ پاٹھک نے اس حوالے سے بتایاہے کہ وجے راز نے اپنے اسپاٹ بوائے کے لیے زیادہ معاوضہ مانگا تھا، وجے کے مطابق اُن کا اسپاٹ بوائے ایک رات کے لیے 20 ہزار روپے معاوضہ وصول کرتا ہے جو کافی زیادہ ہے،اس کے علاوہ وجے راز نے اپنے لیے وینیٹی وین اور بڑے کمرے کا بھی مطالبہ کیا تھا،ہم اُن کے یہ مطالبات پورے نہیں کرسکتے تھے اس لیے اُنہیں فلم کی کاسٹ سے آؤٹ کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:"میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیاتھا" نازش جہانگیر کی درفشاں سلیم سےمتعلق بیان پر وضاحت
دوسری جانب وجے راز نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانکشاف کیاہے کہ مجھے فلم "سن آف سردار 2" کی کاسٹ سے اس لیے نکالا گیا کیونکہ میں نے سیٹ پر فلم کے مرکزی کردار اجے دیوگن سے اُن کا حال نہیں پوچھا تھا، میں جب شوٹ کے سیٹ پر پہنچا تو اجے دیوگن اپنے کام میں مصروف تھے اسی وجہ سے میں نے اُن سے حال نہیں پوچھا،سیٹ پر پہنچنے کے 30 منٹ بعد ہی مجھے فلم کی کاسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے راز کی جگہ سنجے مشرا کو فلم "سن آف سردار 2"کی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔