(انور عباس)پیٹرولیم سیکٹر کے مسائل کے حل کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے گیس کے بلز میں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نظام متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیٹرولیم سیکٹر کی ای اینڈ پی کمپنیوں کو درپیش مسائل پر غور کرنے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں پیٹرولیم، خزانہ و محصولات اور توانائی کے وزرا شریک ہوئے، سمیت کمیٹی کے دیگر سرکاری و نجی شعبے کے ارکان نے شرکت کی۔
نائب وزیراعظم نے توانائی کی حفاظت اور اقتصادی ترقی کے لیے اس شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا،اسحاق ڈار نے مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کے عزم کا اظہار کیا،یہ قدم کہ مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اجلاس میں مقامی اور غیر ملکی ای اینڈ پی کمپنیوں کے سربراہان نے سرکلر قرضے کے بڑھنے کی وجہ سے سیکٹر کی سکیورٹی اور استحکام سے متعلق خدشات کو اجاگر کیا۔ کمیٹی کے نجی شعبے کے اراکین نے بھی ڈاؤن سٹریم گیس سیکٹر سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا اور اس کے استحکام کو بہتر بنانے کیلئے نجی کمپنیوں کیلئے سیکٹر کو کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔
فورم نے تفصیلی بحث و مباحثے کے بعد پیٹرولیم ڈویژن کو صنعت اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے کی ہدایت کی ۔ فورم نے پیٹرولیم ڈویژن کو اوگرا آرڈیننس میں مناسب ترامیم تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ گیس کے نرخوں میں ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے ایک میکانزم متعارف کرایا جا سکے۔
سکیورٹی کے مسائل پر فورم نے داخلہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ ای اینڈ پی کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کریں، داخلہ ڈویژن کو یہ بھی ذمہ داری دی گئی کہ وہ چیلنجنگ علاقوں میں آپریشنزکیلئے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر وقف ون ونڈو سہولت کا نظام تیار کرے۔
یہ بھی پڑھیں:مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا فی کلو 150روپے مہنگا، قیمت کہاں پہنچ گئی؟پریشان کن خبر