اوکاڑہ؛نوجوان نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی،فائرنگ سے سالی شدید زخمی

Aug 18, 2024 | 20:45:PM

(شہزادخان)اوکاڑہ کے محلہ فرید آباد میں نوجوان نے اپنی بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی،ملزم کی فائرنگ سے سالی بھی شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ثقلین کی بیوی روٹھ کر میکے آئی ہوئی تھی ثقلین  اسے منانے آیا تھا ،تلخ کلامی پر ثقلین نے چھری کا وار کر کے بیوی کا گلا کاٹ دیا،بہن کو بچانے کیلئے سالی آگے آئی تو اسے بھی زخمی کر دیا،گھر سے باہر نکل کر ملزم نے اپنا بھی گلا چھری سے کاٹ لیا،جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ثقلین جبکہ لڑکی کی شناخت حمیرا کے نام سے ہوئی،تھانہ اے ڈویژن کی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

مزیدخبریں